ابنا: ملیشیا کے ایک مسافر طیارے کا غائب ہونا ابھی تک معمہ بنا ہوا ہے۔ ملیشیا کے شہری ہوا بازی کے حکام نے حادثے کا شکارہونے والے طیارے کی تباہی میں دہشتگردی کے امکان کو مسترد نہیں کیا ہے کیونکہ انہیں معلوم ہوا ہےکہ کم از کم دو مسافر چرائے ہوئے پاسپورٹوں پر سفر کررہے تھے۔ ابھی تک طیارے کا ملبہ بھی نہیں ملا ہے اور ملبے کو تلاش کرنے کے لئے بین الاقوامی ٹیم نے کام شروع کردیا ہے۔ اس سے قبل ویتنام کے حکام نے کہا تھا کہ بحیرۂ چین میں تیل کے کچھ نشانات ملے تھے جو ممکنہ طور پر ملیشین مسافر طیارے سے بہنے والے تیل کے ہوسکتے ہیں۔ مختلف ملکوں کی ٹیمیں ملیشین بحیرۂ چین کے جنوب میں ملنے والے تیل کے نشانات کے سرچشمہ کا پتہ لگانے کی کوشش کررہی ہیں۔ قابل ذکرہے ملیشین ایر لائینز کا ایک طیارہ ایم ایچ تین سو ستر کوالالامپور سے چین کے دارالحکومت بیجنگ کی طرف جارہا تھا کہ راستے میں بحیرۂ چين کے جنوبی علاقے میں راڈار سے غائب ہوگيا۔ اس طیارے سے امدادی درخواست بھی وصول نہیں کی گئي تھی۔ اس طیارے پر دو سو انتالیس مسافر سوار تھے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
8 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 512399
ملیشیا کے ایک مسافر طیارے کا غائب ہونا ابھی تک معمہ بنا ہوا ہے۔